ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزیر اعظم من موہن سنگھ نے جو جاپان کے دورے پر ہیں کہا کہ ہندوستان جاپان کے ساتھ اسٹراٹیجیک مفادات رکھتا ہے اور جاپان کے ساتھ سمندری اور علاقائي سکیوریٹی کو بہتر بنانے میں تعاون کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نئي دھلی جاپان کو ایشیا میں امن و سکیورٹی کی برقراری میں اپنا اہم حلیف سمجھتا ہے اور اس بات پر تاکید کرتا ہےکہ سمندری راستوں کا کھلا رہنا علاقے کی ترقی کے لئے ضروری ہے۔ آبنائے مالاکہ انڈونشیا کے جزیرہ سوماٹرا اور مالایا کے درمیاں واقع ہے اور بحیرہ انڈمان کو بحیرہ چین جنوبی سے متصل کرتا ہے۔ آبنائے مالاکہ دنیا کے اہم ترین آبی راستوں میں شمار ہوتا ہے۔ دنیا کا ایک چوتھائي تیل اس راستے جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
28 مئی 2013 - 19:30
News ID: 424350
ہندوستان نے اپنے ایک ڈسٹرائير سمیت چار بحری جنگي جہاز آبنائے مالاکا کی طرف روانہ کئے ہیں۔